لاہور

لاہورسمیت صوبہ بھرمیں الیکٹرک بس ڈپواوربس سٹاپس کی تعمیرنو کیلئے گرانٹ منظور

لاہورسمیت شہری علاقوں میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کےفروغ کیلئےحکومت نے اقدامات شروع کر دیے۔

اس سلسلے میں لاہورسمیت صوبہ بھرمیں الیکٹرک بس ڈپواوربس سٹاپس کی تعمیرنو کیلئےپنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کوایک ارب روپے سے زائد کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

الیکٹرک بسوں کیلئے بس سٹاپس اورای ڈپوٹس کی اسٹیبلشمنٹ کیلئے 1ارب روپے کا فنڈزریلیز کیا گیا۔

پنجاب حکومت  نےمختلف شہروں میں الیکٹرک بسوں کی لانچنگ کی منصوبہ بندی کا پلان بھی مرتب کر لیا۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی درخواست پر پنجاب کابینہ نے سمری کی منظوری دے دی۔پنجاب کےتمام شہروں میں الیکٹرک بس سروس جلدشروع کرنےکی بھی منظوری دیدی  گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button