لاہور

لاہور میں موٹرسائیکلوں پر سیفٹی انٹینا لگانے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےلاہور میں چلنے والی تمام موٹرسائیکلوں پر سیفٹی انٹینا لگانے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اس موقع پر مریم نواز نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منائی جائے گی ۔

ملک میں 25 سال کے بعد بسنت کا تاریخی تہوار منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بسنت آرڈیننس کے مطابق قانون پر عملدرآمد کرائیں گے اور موٹرسائیکلوں پر کل سے سیفٹی انٹینا لگانے کی مہم کا آغاز کر رہے ہیں، لاہور کے ہر موٹرسائیکل پر سیفٹی انٹینا لگانا لازمی ہو گا، بہار ثقافتی شہر لاہور میں واپس لوٹ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا سے جشن منانے لوگ لاہور کا رخ کریں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button